پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
مگر کھلاڑی کا ایک ایسا جنونی مداح سامنے آیا ہے جو ان سے ملاقات کے لیے سائیکل پر سفر کر کے ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔
چین سے تعلق رکھنے والا رونالڈو کا گونگ نامی نوجوان مداح سائیکل پر 13 ہزار کلومیٹر سفر کر کے ملاقات کرنے سعودی عرب پہنچ گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی نوجوان اپنے ہیرو فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کے لیے سات ماہ تک سائیکل چلا کر چین سے سعودی عرب پہنچا۔رپورٹ کے مطابق گونگ مغرب کی طرف جانے سے پہلے شمال کی طرف بیجنگ گیا، پھر سنکیانگ سے قازقستان میں داخل ہوا، اور جارجیا، ایران اور قطر سمیت دیگر چھ ممالک سے گزر کر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچا، جہاں اس نے اپنے پسندیدہ فٹ بالر سے ملاقات کی۔
20 اکتوبر کو گونگ نے رونالڈو سے النصر فٹبال کلب کے سامنے ملاقات کی۔ گونگ کا کہنا تھا کہ اس کا اپنے فٹ بال اسٹار سے ملاقات کا بچپن کا خواب پورا ہوگیا۔