پاکستان کے اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ کسی کو نہیں ڈرایا ہے، اللّٰہ نے لک ہی ایسی دی ہے، ہنسیں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں۔
ساجد خان نے کہا کہ اللّٰہ نے آنکھیں ہی ایسی دی ہیں، اس میں میرا کیا قصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی، شان مسعود نے کہا تھا ٹاس ہار کر بھی میچ جیتنے کی خوشی کچھ اور ہو گی۔
ساجد خان کا کہنا ہے کہ بڑے اسٹارز کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں، سینئرز ہوں یا جو نیئرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپنر نعمان علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کی بہت خوشی ہوئی، اسپنرز تیار کرنے ہیں تو ریڈ بال کھیلنا ہو گا۔
نعمان علی کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے اسپنرز کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہو گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔