پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 ممبر آسٹریلیا روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 ممبر آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔

آسٹریلیا روانہ ہونے والوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس ایڈم زمپا اور میتھیو شارٹ شامل ہیں۔

شین ایبٹ، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، جیک فریزر مک گرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس اور اسپینسر جانسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔