چین کی ایک انتہائی معمر خاتون اپنے سر پر 10 سینٹی میٹر کے سینگ کی بدولت سیلیبرٹی میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ 107 سالہ چین کا تعلق گوانگ ڈونگ سے ہے۔ چین کے سر پر سینگ چند برس قبل اُگ آیا تھا۔
چین کے سر پر اُگ آنے والے سینگ کو مقامی لوگ اُس کی طویل عمر کا راز قرار دیتے ہیں۔ چین کی صحت اب تک بہت اچھی ہے۔ وہ خوب کھاتی پیتی ہے اور اس میں تھکن یا مایوسی برائے نام بھی نہیں۔
چین کا کہنا ہے کہ سینگ سے اُسے کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔ وہ اس بات پر شکر ادا کرتی رہتی ہے کہ اُس کی صحت بہت اچھی ہے اور وہ اب بھی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
بڑی عمر میں بعض لوگوں کے سر پر سینگ اُگ آتا ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس نوعیت کے سینگ پر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ ان کے نتیجے میں کینسر بھی ہوسکتا ہے۔