ہانگ کانگ سپرسکسز میں پاکستان نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستان نے 120 رنزکا ہدف بغیرکوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا اور اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہانگ کانگ سُپرسکسز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اس سےقبل ہانگ کانگ سُپر 6 میں پاکستان نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئےمیچ میں یو اے ای کو 13 رنز سے ہرایا تھا،پاکستان نےپہلےکھیلتے ہوئےبغیرکسی نقصان کے 128 رنز بنائے تھے، آصف علی 14 گیندوں پر 50 اوراخلاق 15 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ریٹائر ہوئے تھے۔

بعدازاں یو اے ای کی ٹیم 6 اوورز میں پانچ وکٹ پر 115 رنز بنا سکی، پاکستان کے آصف علی اور عامر یامین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔