ارجنٹینا : پاکستانی کوہ پیما ثمرخان نے ایشیا سے باہر سب سے بلند چوٹی کو سرکرلیا

پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور کارنامہ سرانجام  دیتے ہوئے جنوبی امریکا میں ایک اور چوٹی کو سرکرلیا ہے۔

ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سرکیا۔

ان کا کہنا تھا سخت موسم اور تیز ہواؤں میں چوٹی سر کرنا بہت بڑا چیلینج تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

 خیال رہےکہ ماؤنٹ اکونکاگوا ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔

اس سے قبل ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی چوٹی پر بھی قومی پرچم لہرایا تھا۔

ثمرخان پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے 5 ہزار 642 فٹ بلند چوٹی ماؤنٹ ایلبرس سرکی تھی۔واضح رہے کہ ماؤنٹ ایلبرس یورپ کی سب سے بلند چوٹی ہے جو روس اور یورپ میں واقع ہے۔