چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے پہلے بھارت کو اپنے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت کا ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی 23 جنوری سے شروع ہو رہا ہے، جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔ اس دوران ویرات کوہلی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے ٹورنامنٹ کھیلنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ویرات کوہلی کی گردن میں موچ آئی ہے، جس کے بعد انہیں آرام کے لیے انجکشن لگایا گیا ہے۔
اگرچہ ویرات کوہلی انجری کے حوالے سے پُرامید ہیں اور انہیں امید ہے کہ گردن کی موچ سنگین نہیں ہوگی، لیکن اگر مسئلہ بڑھا تو ان کی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔