جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی کہ اسے ٹُھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں مسافرکوچ اور منی ٹرک میں ٹکر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حال تشیوشناک بتائی گئی ہے۔