جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے

aجنوبی  وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کے آپریشن میں 4  خوارج  ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے جنوبی  وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں آپریشن کیا۔ آپریشن علاقے میں  خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 خوارج مارے گئے، علاقے میں موجود ممکنہ  دیگر خوارج کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز  ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔