پالیسی اسٹیٹمنٹ عمران سے ملاقات کے بعد، مرضی کے ججز لانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف

قومی اسمبلی سے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت میں اضافے کے بلز کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے‘ترمیم فوج کیلئے اچھی نہیں، بہت سے افسران کی حق تلفی ہوگی، یہی قوانین شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال ہوں گے ‘ یہ اپنی مرضی کے ججز لانا چاہتے ہیں ‘عمران خان سے ملاقات کے بعد پالیسی بیان جاری کیا جائے گا ۔ پیر کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 کی رجیم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی، اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کئے گئے‘سروسز چیفس کی مدت میں توسیع سے بہت سے افسران کی حق تلفی ہوگی۔