وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی ، وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کے مطابق 1لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔
یکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا، سپانسرشپ سکیم کےتحت گورنمنٹ سکیم کا کوٹہ 5ہزار /پر ائیویٹ کا کوٹہ 25 ہزار مختص کیا گیا ہے، حج کوٹہ مساوی تقسیم ہوگا ، کابینہ کی منظوری ملنے کے فوری بعد حج در خواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری کردیا جا ئے گا۔
وزارت مذہبی امور نے در خواستوں کی وصولی کیلئے بنکوں کے انتخاب کیلئے خوا ہش مند بنکوں سے25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کر لئے ،اگلے سال سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔
حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، حج پالیسی کے مطابق حج کوٹہ گو رنمنٹ سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50فی صد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔