مہوش حیات کو شادی کیلئے ذہین اور نرم دل انسان کی تلاش

  فلم و ٹی وی کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے ہے کہ کوئی ذہین اور نرم دل انسان ہو، اس کا اپنی فیملی سے اور کام کے حوالے سے رویہ کس طرح کا ہے یہ ساری چیزیں دیکھنا ضروری ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اب کچھ عرصہ سے شادی کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کیا ہے ورنہ اس سے پہلے وہ اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ رشتے آتے رہتے ہیں لیکن میں ٹال مٹول کردیتی ہوں، اب مجھے لگتا ہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ اگر کوئی آپ کو اچھا لگتا ہے تو آپ بات چیت وغیرہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اس سے پہلے میری مکمل توجہ  کام  پر تھی اور اس بارے میں بالکل نہیں سوچتی تھی۔