مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، قانون سازی پر مشاورت

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔ 

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا مولانا فضل الرحمان اور ہم حکومتی قانون سازی پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں اسے غلط قرار دے رہی ہیں، آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ سپریم کورٹ پر حملہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم اور قانون سازی اور اگلے لائحہ عمل پربات ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج حکومتی ترامیم کی وجہ سے تقسیم ہوئے، ججوں کی تقسیم حکمرانوں کے لیے فائدہ مند اورعوام کے لیے نقصان دہ ہے۔