آن لائن کیب ڈرائیور کے اغواء کی کوشش، اریج چوہدری بال بال بچیں

"کبھی میں کبھی تم"  ڈرامہ سیریل سے شہرت حاصل کرنے والی  اداکارہ اور سپرماڈل اریج چودھری نے اپنی زندگی کا ایک خوفناک تجربہ بتایا جب وہ ٹیکسی کی سواری کے دوران اغوا کی کوشش سے بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے شو میں اداکارہ اریج چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والا آن لائن کیب کا خوفناک واقعہ شیئر کیا، جس میں ڈرائیور نے اانہیں اغواء  کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ پرسکون اور کوکس رہنے کی وجہ سے بچنے میں کامیا ب ہوگئیں۔

اریج  نے بتایا  کہ اس نے آن لائن سروس کے ذریعے بکنگ کروائی وہ ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست سے ملنے کے لیے جلدی میں تھی۔ اسے یہ چیک کرنے کا موقع نہیں ملا کہ جس ٹیکسی میں وہ بیٹھ چکی ہیں ایپ میں بک کی گئی گاڑی تونہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنا فون استعمال کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک میں نے دیکھا کہ ہم ریستوران کے راستے پر نہیں بلکہ ایک سنسان سڑک پر تھے اور ڈرائیور فون پر بات کر رہا تھا اور کسی کو ہدایات دے رہا تھا،اریج نے یاد کیا، اچانک میں نے دیکھا کہ کار کو بائیک پر سوار تقریباً پانچ سے چھ لوگوں نے گھیر لیا ہے۔

اریج چودھری نے انکشاف کیا کہ اگرچہ وہ گھبرائی ہوئی تھی، لیکن اس نے اسے اپنے چہرے پر ظاہر نہیں ہونے دیا اور ڈرائیور پر جوابی حملہ کرنے کے لیے ہتھیار اور پاکٹ چاقو کا استعمال کیا اور اسے تیز گاڑی چلانے کو کہا، اور اس طرح وہ اغوا کی ممکنہ کوشش سے بچ گئی۔

اریج چوہدری کو حال ہی میں ختم ہونے والے بلاک بسٹر سیریل "کبھی میں کبھی تم" میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری بدر محمود نے کی تھی اور اس کی کاسٹ میں فہد مصطفی، ہانیہ عامر، نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی شامل تھے۔