ماہرہ خان نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

ماہرہ خان نےلندن میں ایک ایونٹ کےدوران انٹرویو میں فلم "رئیس"میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام  کا  تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ کس طرح شاہ رخ نے انہیں ہمیشہ خاص محسوس کروایا،میرا خیال ہے کہ شاہ رخ کی خوبصورتی یہ ہے کہ جب آپ ان سے بات کرتے ہیں یا انہیں پیغام بھیجتے ہیں تو آپ کو بہت خاص محسوس ہوتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہےکہ ماہرہ نے شاہ رخ خان کی تعریف کی ہو۔ دونوں نے فلم "رئیس" میں ایک ساتھ اہم کردار ادا کیے تھے اور اس کے بعد سے ہی ماہرہ خان شاہ رخ کی مہربانی اور فراخ دلی کی تعریف کرتی رہی ہیں۔

فلم "رئیس" کےہدایتکار راہول ڈھولکیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ شاہ رخ کے لیےمناسب ساتھی اداکارہ کا انتخاب مشکل کام تھا،"شاہ رخ خان کی عمر کےمطابق ایسی اداکارہ تلاش کرنا جو آسیہ کے کردار میں فٹ بیٹھے،ایک چیلنج تھا،"شاہ رخ خان اس وقت پچاس سال کے تھے،اس لیے ہمیں ایسی ہیروئن کی ضرورت تھی جو کم از کم 30 سے زیادہ عمر کی ہو۔

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ آنے والی فلم "کنگ"میں نظر آئیں گے،جس کے لیے ان کے مداحوں میں بےحد جوش و خروش پایا جاتا ہے۔