گانے میں لارنس بشنوئی کا نام، گینگسٹر کا ایک بار پھر سلمان خان کو پیغام

بھارت کے بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی نے ایک بار پھر بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے نام پیغام جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو جمعرات کو  رات گئے دھمکی آمیز پیغام ملا جس میں ایک گانے کا حوالہ دیا گیا تھا، گانے میں مبینہ طور پر سلمان خان اور گینگسٹر لارنس بشنوئی دونوں کا نام لیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیغام میں گانا لکھنے والے سانگ رائٹر کو دھمکی دی گئی کہ ایک ماہ کے اندر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 دھمکی آمیز پیغام میں لکھا گیا کہ ’گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اب گانے نہیں لکھ سکے گا، اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو انہیں بچالیں‘۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور کروڑوں روپے تاوان کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں جبکہ سلمان خان کے قریبی دوست و سیاست دان بابا صدیق کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے قتل کیا۔