وزیر اعلی ہاوس پشاور: بشریٰ بی بی کی انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز سے ملاقات

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شریک تھے۔

بشریٰ بی بی نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تمام اجلاسوں میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بات چیت کی۔

بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جدوجہد تیز کی جائے۔