مردہ قرار دے کر جلایا جاچکا شخص اپنے ہی چوتھے میں جا پہنچا، پولیس اور گھر والے حیران رہ گئے

بھارت کی ریاست گجرات میں ایک انوکھا واقعہ ہوا ہے۔ ایک شخص کو مُردہ سمجھ کر اُس کی روح کو سُکون فراہم کرنے کی غرض سے پوجا پاٹھ کا اہتمم کیا گیا۔

اس وقت لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہ شخص اپنے چوتھے کی رسم میں خود شریک ہوگیا۔ م

ہسانا، گجرات سے ملنے والی اطلاع کے مطابق 43 سالہ برجیش سُتھار احمد آباد کے نواحی علاقے نروڑا سے 27 اکتوبر کو لاپتا ہوا۔ اُس کی فیملی نے اُسے بہت تلاش کی مگر اُس کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

فیملی نے تھک ہار کر پولیس اسٹیشن میں اُس کی گم شدگی کی رپورٹ درج کروادی۔ گم شدگی کے کم و بیش دو ہفتوں بعد 10 نومبر کو دریائے سابرمتی کے پُل کے نزدیک ایک لاش ملی۔

برجیش کے گھر والوں کو بھی شناخت کے لیے بُلایا گیا۔ جسم کی مشابہت کی بنیاد پر گھر والوں نے برجیش کی لاش کے طور پر اُسے قبول کرلیا اور آخری رسوم ادا کردیں۔

گھر والوں نے جمعہ کو اُس کے لیے ایک تعزیتی پروگرام رکھا۔ چوتھے کی رسم میں برجیش آکر خود شریک ہوگیا۔ اُسے اپنے درمیان پاکر سب حیران رہ گئے۔ برجیش کی دماغٰی حالت خراب رہی ہے۔