نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا۔

کل ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن ڈھائی بجے طلب کیا تھا جو کل تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔