ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔

15 نامزد بینکوں میں حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، حج درخواستوں کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ سکیم کیلئے 5 ہزار نشستیں مختص کر دی گئیں، حج اخراجات پونے گیارہ سے پونے بارہ لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔