وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ24 نومبرکو ہم وہی کریں گےجو دہشتگردوں کےخلاف کرتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نےکہا کہ ان (پی ٹی آئی) کے پاس پلان اے، بی اور سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے، 24 نومبرکو ہم وہی کریں گے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورجو ریلی اسلام آباد لائے اس پر 81 کروڑ روپے لگے، ایم پی ایز اور ایم این ایزکو فسادبرپا کرنے کے لیے 4،4 لاکھ روپے دیےجارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جعلی وڈیو کیس میں پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کے لوگ ملوث ہیں، دعا ہے کیس میں جلد سے جلد انصاف ہو ۔