محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج

سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کردی گئی ہے۔

عسکری ٹاور حملہ سمیت 9 مئی کے6مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی ،بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔

سرکاری وکیل نے محمود الرشید کی تمام ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی،سرکاری وکیل کا کہنا تھا ملزم9مئی کی منصوبہ بندی میں ملوث اور جلاؤ گھیراؤ کے وقت موقع پر موجود تھا۔

واضح رہے میاں محمود الرشید نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔