تحریک انصاف کی احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو آج رات 8 بجے سے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کے سامنے قناعتیں لگا کر بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کے دن احتجاج کی کال دی گئی اور مطالبات پورے نہ ہونے تک اسلام آباد دھرنا دینے کا منصوبہ ہے۔