احتجاج میں اسلحہ استعمال ہونا خطرناک ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود کا کہنا ہے کہ ایسا احتجاج جس میں اسلحہ استعمال کیا گیا ہو، خطرناک اور ناقابل قبول ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی میں وفاق میں حکومت کر چکی ہے اور اب بھی خیبر پختونخوا میں اقتدار میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، احتجاج میں اسلحے کا استعمال ہونا خطرناک ہے۔

دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا طریقہ کار ناصرف افسوس ناک ہے بلکہ ملک و قوم کےلیے تباہ کن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد فوج، سیکیورٹی فورسز اور عوام میں نفرت پیدا کرنا تھا، کل کوئی بھی جتھہ ریاست کو چیلنج کرے گا۔

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سوچنا چاہیے کہ سیاسی کارکنوں میں تخریب کار عناصر کا شامل ہونا ریاست کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔