صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

صدر مملکت نے 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ 

انہوں نے شہید کیپٹن زوہیب الدین اور شہید سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ 

صدر مملکت نے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی رہے گی۔