نائب وزیراعظم ای سی او میں شرکت کیلئے ایران روانہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج دورہ ایران پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، اسحاق ڈار مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج اور کل منعقد ہو رہا ہے۔

ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہے، اور اس اجلاس میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب مشہد میں ای سی او کا اجلاس ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2017 میں پاکستان میں ای سی او مشن طے پایا تھا، جس کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے تاکہ علاقائی ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے گفتگو کی جا سکے۔