سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بیرسٹر سرفراز میتلو نے 2 ہزار 971 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات گذشتہ روز منعقد ہوئے جہاں بیرسٹر سرفراز میتلو نے واضح مارجن سے کامیاب ہوگئے، عبدالحسیب جمالی 2 ہزار 254 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح نائب صدر کی نشست پر راحب لاکھو ایک ہزار 736 ووٹ لے کر کامیاب ، مرزا سرفراز احمد ایک ہزار 850 ووٹ لے کر ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
جوائنٹ سیکریٹری کیلئے وسیم سیف کھوسو نے ایک ہزار 657 ووٹ لیے جبکہ اطہر علی میمن دو ہزار255 ووٹ لے کر خازن منتخب ہوگئے۔
بارایسوسی ایشن میں خواتین کی مخصوص نشست پر فائقہ امین 3 ہزار18 ووٹ لے کر ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئیں۔
مینجنگ کمیٹی کی 9 نشستوں پرعامرلطیف، صفیہ قادر، زاہدہ کمال، عروج اخلاق، عبیداللہ ابڑو، رضوان علی، عامرکھوسو، دیوان چند تارا اورفیصل خان منتخب ہوئے ہیں۔