190 ملین پاونڈ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل، عمران خان اوربشریٰ بی بی نے 342 کا بیان ریکارڈ کرادیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر طویل سماعت ہوئی اور احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور  ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 10 سماعتوں کے بعد آج عدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کےحاضر ہونےپرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کے سوال نامے کے جواب ریکارڈ کرادیے۔ 

بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کیے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جبکہ بشریٰ بی بی نےعدالت کو بتایا کہ وہ کوئی گواہ پیش نہیں کرناچاہتیں۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت 12 دسمبرتک ملتوی کردی۔