عمران خان اوربشریٰ بی بی اور حواریوں پر گھیرا تنگ: کوئی شبہ نہیں جنرل فیض، عمران کے جرائم میں شریک رہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ کوئی شبہ نہیں جنرل فیض حمید، بانی پی ٹی آئی کے جرائم میں شریک رہے،سینئر رہنما تحریک انصاف، شیر افضل مروت نےکہا کہ ہمیں فیض حمید سے کوئی فائدہ نہیں ملا، ہم ان کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کبھی فیض حمید کی طرف سے مستفید نہیں ہوئی ، سابق وفاقی وزیر، سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ کورٹ مارشل کے بعد سزا ہونی ہے اس کے بعد عمران خان اوربشریٰ بی بی اور حواریوں پر گھیرا تنگ ہوگا،فیض حمید کو کورٹ مارشل کے بعد بہت سخت سزا ہوگی۔چارج شیٹ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ الزام لگ گیا، اب کیس20 سال چلے گا۔ وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہا کہ کوئی شبہ نہیں جنرل فیض حمید، بانی پی ٹی آئی کے جرائم میں شریک رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے پروگرام بنالیا تھا کہ فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔فیض حمید نے اپنی آخری کوشش9 مئی کو کی۔ فرد جرم کے مطابق بانی پی ٹی آئی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔فیض حمید اکیلے بینی فشری نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی بینی فشری ہیں۔یہ سارا کچھ جو ہوا اس کا بالآخر فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہونا تھا۔فیض حمید نے یقیناً کوشش کی ہوگی کہ9 مئی کو فوج کے اندر سے آوازیں اٹھیں۔کوشش کی گئی کہ لوگوں کو حکومت اور فوجی قیادت کے خلاف اکسایا جائے۔میری اطلاعات کے مطابق فیض حمید کی فرد جرم ٹھوس شواہد پر مبنی ہے۔یہ کیس اپنے اصل کردار تک پہنچے گا جو بانی پی ٹی آئی ہیں۔یہ کہنا منطقی نہیں کہ فیض حمید سب کچھ اکیلے کررہے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے آج تک کھل کر9 مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کی۔فیض حمید کو بانی پی ٹی آئی سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔قائد حزب اختلاف نے صوبائیت اور لسانیت کو ہوا دی ہے۔سیاسی مقاصد کے لئے صوبائیت کو ہوا دی جائے تو اس سے گھٹیا کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ سینئر رہنما تحریک انصاف، شیر افضل مروت نےکہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے واضح ہے کہ فیض سے9 مئی کی تفتیش ہورہی ہے۔