سیارہ زہرہ پر ہمارے سیارے زمین جیسی زندگی کے تصور سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
سیارہ زہرہ کو بعض اوقات زمین کا جڑواں سیارہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ دونوں کا حجم، کششِ ثقل اور جسامت ایک جیسی ہے مگر حقیقت میں یہ سیارہ ہماری زمین سے بہت مختلف ہے۔
سائنسدانوں نے کئی سال قبل سیارہ زہرہ کے بارے میں یہ انکشاف کیا تھا کہ اس سیارے پر ماضی میں کبھی بہت بڑی مقدار میں پانی موجود تھا۔
اس کے بعد 4 سال قبل کی گئی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ سیارہ زہرہ پر فوسفین گیس کی کافی مقدار موجود ہے اس لیے ممکن ہے کہ وہاں کے ماحول میں مائیکرو آرگنزمز موجود ہوں مگر اس تحقیق کو ایک سال بعد ہی رد کر دیا گیا۔