ٹک ٹاکر رجب بٹ کو اپنی شادی پر بے تحاشہ پیسے خرچ کرنے اور لائم لائٹ میں آنے کے بعد پنجاب وائلڈ لائف کی ٹیم نے پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ رجب بٹ کو غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کا تحفہ حاصل کرنے پر گرفتار کیا گیا، کیونکہ اس کے پاس لائسنس نہیں تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس نے پارک ویو میں رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ممنوعہ جانور رکھنے اور ایک غیر قانونی 223 بور رائفل کے ساتھ گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ چوہنگ پولیس نے اس کے خلاف پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
رجب بٹ حال ہی میں اپنی شادی پر پیسوں کی بے تحاشہ خرچ اور مہمانوں پر ڈالر لٹانے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔