امریکی ریاست ایریزونا میں مقبول امریکی گلوکارہ بلی ایلش کے ساتھ انتہائی گھٹیا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کو غصہ دلا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلی ایلش کے لائیو کنسرٹ میں مصروف تھیں جس دوران شرکا میں سے کسی نے ان پر کوئی چیز پھینکی جو ان کر منہ پر جا لگی۔
چند میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان پر پھینکے جانے والی چیز ایک ’بریسلٹ‘ تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 22 سالہ پاپ سٹار اسٹیج پر آلتی پالتی مارے بیٹھی تھیں اور مشہور ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کا گانا ’?What Was I Made For‘ گا رہی تھیں۔
خوش قسمتی سے بلی ایلش نے بروقت آنکھیں بند کرکے منہ دوسری طرف کرلیا اور ان کی آنکھ گہری چوٹ لگنے سے بال بال بچ گئی۔
اس واقعے پر موجود شرکاء حیران و پریشان رہ گئے، بلی ایلش نے بھی ایک لمحے کیلئے آنکھیں بند کرکے برا سا منہ بنایا لیکن فوراً بعد ہی دوبارہ گانا گانے میں مصروف ہوگئیں۔
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلوکارہ کے مداحوں سمیت سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے اِس واقعہ کو شرمناک اور تضحیک آمیز قرار دیا۔
بلی ایلش کے مداح اس واقعے پر سخت ناراض ہیں اور چاہتے ہیں کہ چیز پھینکنے والے کو کڑی سزا دی جائے۔