نوین الحق کا 13 گیندوں کا اوور، زمبابوے کے خلاف لائن لینتھ بھول گئے

افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لائن اور لینتھ کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہے، جس کے باعث انہوں نے ایک اوور میں 6 وائیڈ اور ایک نوبال پھینکی، اور اس اوور میں مجموعی طور پر 13 گیندیں کرائیں۔

11 دسمبر کو ہرارے میں زمبابوے اور افغانستان کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

جب زمبابوے نے ہدف کا تعاقب شروع کیا، تو افغان بولر نوین الحق نے اپنے 15ویں اوور میں ایسی خراب لائن اور لینتھ رکھی کہ وہ 6 وائیڈز اور ایک نوبال کے ساتھ مجموعی طور پر 13 گیندیں پھینک گئے۔ اس اوور میں نوین الحق نے ایک وکٹ بھی حاصل کی اور مجموعی طور پر 19 رنز دیے۔

آخرکار، زمبابوے نے افغانستان کا ہدف آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ تاہم، افغانستان نے سیریز کے باقی دو میچز جیت کر زمبابوے کے خلاف 1-2 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی۔