ماہرہ خان دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان انٹرویو کے دوران اپنی دوسری شادی کے بارے مین بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے دوسری شادی کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ سے انٹرویو میں سوال پوچھا گیا کہ ایشیا میں آج کے دور میں بھی ایک ایسی عورت جس کے بچے بھی ہوں، اس کے دوسری شادی کرنے کے فیصلے کو زیادہ اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے تو دوسری شادی کے موقع پر کوئی ایسا لمحہ جو آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، میں چاہتی تھی کہ شادی کی تقریب میں انٹری کے وقت وہ میرے ساتھ ہو تو اس نے میری خواہش پوری کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہر بار جب میں نے زندگی میں اچھے کام کیے اور لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا تو اللّٰہ نے مجھے اس کا صلہ دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی دوسری شادی کے موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ انسان کی زندگی میں جو بھی ہوتا ہے وہ اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے اور جو اللّٰہ کی مرضی ہوتی ہے اس میں یقیناََ انسان کی بھلائی ہوتی ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میری دوسری شادی میرے لیے بالکل ایسا ہی لمحہ تھا، میں شادی کی تقریب کے دوران مسلسل’الحمدللّٰہ‘ کہہ رہی تھی اور مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر محسوس ہو رہا تھا۔