ڈچ ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی (DPA) نے نیٹ فلکس پر 2018 سے 2020 کے دوران ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4.75 ملین یورو (تقریباً 140 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کو ان کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں مناسب معلومات فراہم نہیں کیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ نیٹ فلکس کی پرائیویسی پالیسی غیر واضح تھی اور یہ ڈچ اور یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ تاہم، کمپنی نے اس کے بعد اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا اور صارفین کو بہتر معلومات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔
یہ کارروائی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا غماز ہے کہ وہ ڈیٹا پرائیویسی کے قوانین کی پاسداری کریں اور صارفین کے ساتھ شفافیت برقرار رکھیں۔