مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا وفاقی وزیرِ خزانہ کو ترقیاتی فنڈز کیلئے خط

مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے وفاقی وزیرِ خزانہ کو ترقیاتی فنڈز کے لیے خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق اے آئی پی پروگرام کے تحت دوسرے کوارٹر کے 8.46 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جلد جاری کیے جائیں۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے لیے اے آئی پی کے تحت ضم اضلاع کو 42.315 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔a

خط میں کہا گیا ہے کہ اب تک صرف 15 فیصد فنڈز پہلے کوارٹر کے جاری کیے گئے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق 20 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں۔