اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر راحم پردیسی کے درمیان باکسنگ مقابلہ کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔
ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن تھری میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فیروز خان اپنی اداکاری سے شہرت کی مزید بلندیاں طے کرچکے۔
فرہاد کے کردار نے فیروز خان کو مداحوں سے کچھ اس طرح جوڑا کے آج بھی وہ اس کردار کی وجہ سے زیادہ یاد کیے جاتے ہیں لیکن اب ان کے مداح انہیں مختلف ایکشن سین میں دیکھ سکیں گے۔
کیونکہ فیروز خان اب جلد باکسنگ رنگ میں اترنے والے ہیں اور اس بار یہ کسی ڈرامے کا ایکشن سین نہیں بلکہ ایک حقیقی باکسنگ کا مقابلہ ہے جس میں ان کے مد مقابل سوشل میڈیا انفلوئنسر راحم پردیسی ہیں۔
فیروز خان اور راحم پردیسی کے درمیان آج کل سوشل میڈیا پر بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے لیکن یہ کوئی تکرار نہیں بلکہ دونوں ایک دوسرے کو باکسنگ رنگ میں ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہیں۔
حال ہی میں فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں باکسنگ فینز کا تذکرہ کرتے ہوئے راحم پردیسی کو خبردار کیا تھا کہ ان کے فینز انہیں باکسنگ رنگ میں دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں اور وہ انہیں کھبی مایوس نہیں کریں گے، اداکار نے راحم کو تیاری سے باکسنگ رنگ میں اترنے کی ہدایات بھی کیں۔
جوابی ویڈیو میں راحم پردیسی نے فیروز خان سے کہا کہ وہ مقابلے کیلئے تیار ہیں البتہ اداکار اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں۔
مقابلہ کہاں اور اب کب ہونے جارہا ہے؟
دونوں فریقین کے درمیان یہ مقابلہ 15 فروری کو لاہور میں متوقع ہے۔ پردیسی فائٹ سیریز کے تحت منعقد کیے جانے والے باکسنگ مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات حصہ لیتی ہیں۔