پریانکا نے پہنا 140 قیراط ہیروں پر مشتمل دنیا کا قیمتی ترین ہار، قیمت آپ کے ہوش اڑا دےگی

اداکارہ پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے مخصوص فیشن سینس کی بدولت بھی خاصی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مختلف ایونٹس میں پریانکا کو بولڈ اور منفرد فیشن کے ساتھ مہنگی ترین جیولری پہنے بھی دیکھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کچھ ماہ قبل اٹلی کی معروف اور مہنگی ترین جیولری کمپنی بلغاری کی  روم میں منائی گئی 140 ویں  سالگرہ پر پریانکا نے بھی  برانڈ کی جیولری پہن کر کیٹ واک کی۔

اس ایونٹ میں بلغاری کی ایمبیسیڈر اور اداکارہ پریانکاکا ایک خوبصورت مغربی لباس  پر   گلے میں چمکتا ہار بھی مداحوں کی توجہ کامرکز بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کیلئے پریانکا کے گلے میں پڑا ہار دنیا کے سب سے مشہور لگژری جیولری برانڈ بلغاری کی رومن کلیکشن کا حصہ ہے، ہار میں خوبصورت ڈیزائن کے 7 بڑے  اور ان کے ساتھ ہی جڑے  چھوٹے سائز کے کئی جگمگاتے ہیرے موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاری کا یہ قیمتی ہار  140 قیراط  ہیروں سے تیار کیا گیا ہے  اور یہی خاصیت اس ہار کو اب تک کے سب سے قیمتی ہاروں میں سے ایک بناتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس خوبصورت ہار کی قیمت 40 ملین یورو ( 3 ارب 53 کروڑ سے زائد  بھارتی روپے)ہے۔