شبلی فراز نے سینیٹ میں اپنے عہدے سے مستعفی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تردید کردی ہے۔

شبلی فراز نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مقصد سیاسی عدم استحکام اور غیریقینی صورتحال زیرغور لانا ہے، اس وقت کی حکومت پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ معاشی اور عالمی مسائل کو نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے، مذاکرات میں ملکی حالات کو اول ترجیح دی جائے گی، باقی چیزیں خود بخود بہتر ہوجائیں گی۔