اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہے ہیں جس کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کررہے ہیں۔
مذاکرات میں حکومتی اتحاد کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، عرفان صدیقی ، رانا ثناءاللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اپوزیشن کی طرف سے اسد قیصر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔