پاکستانی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے ایک پروگرام میں خود سے کم عمر نوجوان سے شادی کرنے کے فوائد پر گفتگو کی۔
یاسرہ رضوی پاکستان کی باصلاحیت فنکاروں میں شمار ہوتی ہیں اور وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایت کارہ اور مصنفہ بھی ہیں۔ وہ اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کرتی ہیں اور انڈسٹری کے مسائل پر بھی آواز اٹھاتی ہیں۔
حال ہی میں یاسرہ رضوی ایک شو میں مہمان بن کر آئیں، جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا کہ خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے کیا فائدے ہیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسرہ رضوی نے کہا کہ نوجوان لڑکوں سے شادی کے کئی فائدے ہیں۔ اگر آپ عمر میں بڑے مرد سے شادی کرتی ہیں تو آپ پر زیادہ حکم چلایا جائے گا اور زیادہ ذمہ داریاں اٹھانی پڑیں گی، جب کہ نوجوان لڑکوں سے آپ آسانی سے پوچھ سکتی ہیں کہ آپ کیا کرنا چاہتی ہیں۔ کم عمر لوگ زیادہ عملی اور فہمی ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود سے زیادہ عمر کے مرد سے شادی کرتیں تو انہیں پچاس سال کے شخص کے ساتھ "ابو" کی سی فیلنگ ہوتی۔ وہ اپنے شوہر سے کم عمر پارٹنر کے فوائد پر بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کم عمر لوگ ٹیکنالوجی کے معاملے میں زیادہ ماہر ہوتے ہیں اور وہ اکثر اپنے شوہر ہادی سے ٹیکنالوجی سے متعلق کام کراتی ہیں، کیونکہ ان کے زمانے میں ایسی ٹیکنالوجی نہیں تھی۔