حمائمہ ملک کا نیا لک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

فلم و ٹی وی اداکارہ حمائمہ ملک کا نیا روپ سامنے آنے پر مداح چونک گئے۔

فلم و ٹی وی اداکارہ حمائمہ ملک اب اداکاری کے میدان میں تو اتنی متحرک نہیں لیکن فیشن میں وہ خوب چرچوں میں رہتی ہیں۔

اداکارہ کے بولڈ لباس سے متعلق اکثر تبصرے ہوتے رہتے ہیں، وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراکثراپنے فیشن کی رونمائی کرتی رہتی ہیں جس پر کبھی ان کی تعریف تو کبھی شدید تنقید ہوتی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نیا لک شیئر کیا ہے، جس میں وہ بہت ہی الگ نظر آرہی ہیں، انہوں نے اپنے بالوں کو سنہرا رنگ کروایا ہوا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں بھی انہوں نے لکھا کہ حمائمہ یا جمائکا، مداحوں نے اس تصویر پر ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔