پاکستانی شوبز کی نیو جوڑی ان ٹاؤن شہریار منور اور ماہین صدیقی نے اپنی 'شبِ موسیقی' کی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
'آسمانوں پر لکھا' ، 'پہلی سی محبت' ، 'کچھ ان کہی' ، اے عشقِ جنون' اور 'کہی ان کہی' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار شہریار منور نے فلم '7 دن محبت اِن' ، 'ہو من جہاں' اور 'پرے ہٹ لو' میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے فینز سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹے۔
شہریار منور ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات میں ہی مصروف ہیں جس کے حوالے سے گزشتہ چند مہینوں سے کافی افواہیں پھیلی ہوئی تھیں لیکن شہریار منور نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھی۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کا سلسلہ ڈھولکی نائٹ سے شروع ہوا جس کے بعد قوالی نائٹ اور ہلدی نائٹ ہوئیں، اور اب دونوں کی سنگیت نائٹ کی ویڈیوز ار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شہریار منور اور ماہین کی سنگیت نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہیں جن میں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی کو خوشی سے جھومتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
برائیڈ اینڈ گروم ٹو بی کے ساتھ ساتھ انکے دوست بھی خوب ہلّا گلّا کرتے دکھ رہے ہیں جن میں احد رضا میر، ثروت گیلانی، عاصم رضا، فہد مرزا، علی رحمان وی دیگر شامل ہیں۔
اب شہریار منور اور ماہین صدیقی نے ایک ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں کی سنگیت نائٹ کی تصاویر شامل ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں 'شبِ موسیقی' لکھا گیا جو تصاویر کو مزید ایستھیٹک بنا گیا ہے۔
شہریار اور ماہین کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں دونوں بے انتہا رومانوی انداز میں ایک دوسرے کو دیکھتے اور پوز دیتے دکھے۔۔
اس موقع پر شہریار منور بیج شیروانی کوٹ کے ساتھ شرٹ پینٹ پہنے دکھے جبکہ ماہین صدیقی نے بنارسی چٹاپٹی لہنگے کے ساتھ سبز چولی پہنی جس پر خوب کام بنا ہوا ہے اور میچنگ دوپٹے کا بارڈر بھی رنگین چٹاپٹی لگا کر تیار کیا گیا ہے۔
شہریار منور کا دلکش جوڑا معروف کلاتھنگ برانڈ 'ثنا سفیناز' کا شاہکار ہے جبکہ ماہین صدیقی نے حسین ریہر کا جوڑا پہنا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے 'شبِ موسیقی' کے آؤٹ فٹس بھی بے تحاشہ پسند کیے جارہے ہیں۔