بالی وڈ اداکار ورون دھون نے نتاشا دلال کیساتھ شادی شدہ ہونے کے باوجود خوبصورت لڑکی کو دیکھ کر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں ’روہن نندا‘ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ورون دھون بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنا خاص مقام بنا چکے ہیں۔
ورون دھون کی مشہور فلموں میں 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' ، 'بدلہ پور' ، 'اکتوبر' ، 'بدریناتھ کی دلہنیا' ، 'کَلنک' ، 'سوئی دھاگہ' اور 'بھیڑیا' شامل ہیں۔
ازدواجی زندگی کی بات کریں تو ورون دھون نے 24 جنوری 2021 کو اپنی زندگی کی محبت، بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی جن کے امید سے ہونے کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا،بعدازاں 3 جون کی رات جوڑے کے ہاں بیٹی ’لارا ’کی پیدائش ہوئی۔
بیٹی کے پیدائش کے بعد ورون دھون میں ایک والد ہونے کی حیثیت سے بے شمار تبدیلیاں آئیں جسکا ذکر وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے انٹرویوز میں کرتے نظر آتے ہیں۔
تاہم اس بار انہوں نے ایک ایسے موضوع پر بات کی جس نے انکی ازدواجی زندگی کی کامیابی کا راز عیاں کردیا،بلاشبہ خوبصورت اور مردانہ وجاہت کے حامل ورون دھون کو آج بھی لڑکیاں بے پناہ پسند کرتی ہیں اور انہیں اپنا کرش قرار دیتی ہیں۔
لیکن جب ورون دھون ان خوبصورت لڑکیوں پر نظر ڈالتے ہیں تو فوراً اسکا ذکر اپنی اہلیہ سے کرنے میں کوئی ڈر محسوس نہیں کرتے۔
اداکار نے اپنی بیوی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ غیر محفوظ نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد اگر انہیں کوئی لڑکی پسند آئے تو وہ نتاشا سے اس بارے میں بات کرتے ہیں۔
جب ورون سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کی بیوی نے کبھی ان سے سوالات کیے ہیں؟ تو ورون نے بتایا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا اور وہ انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہیں۔
ورون نے وضاحت کی کہ وہ کسی سے اچھے انداز میں بات کر سکتے ہیں اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزار سکتے ہیں، لیکن انہیں اس سے آگے کچھ نہیں چاہیے لیکن اگر وہ کسی لڑکی کو دیکھتے بھی ہیں تو نتاشا سے سوال کرتے ہیں کہ "اوہ، یہ لڑکی کتنی پیاری ہے، کیا تمہیں نہیں لگتا کہ وہ پیاری ہے؟
علاوہ ازیں جب ان سے خوشگوار شادی کے فارمولا کے بارے میں پوچھا گیا، تو ورون دھون نے یہ کہتے ہوئے بتانے سے انکار کردیا کہ انہیں نہیں پتا لیکن اتنا ضرور بتایا کہ نتاشا ان سے بہتر انسان ہیں اور وہ ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔