نائن الیون کی پیشگوئی کرنیوالے شخص کا خلائی مخلوق کے ظہور کا دعویٰ

 نائن الیون کی پیشگوئی کرنیوالے شخص نے خلائی مخلوق کے ظہور کا دعویٰ کر دیا۔

ڈیرل انکا نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کا ظہور آئندہ 2 سالوں میں ہوگا، خلائی مخلوق ہمارے سیارے کو نقصان نہیں پہنچائے گی بلکہ یہ اس مصیبت زدہ سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق 9/11 کی پیشگوئی کرنیوالے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے سیارے سے باہر ایلینز کے ثبوت کی تصدیق ہوجائے گی۔ 

عالمی واقعات کی پیشگوئی کرنے والے ڈیرل انکا نے کہا ہے کہ دوسرے سیاروں پر رہنے والے انسانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے آئیں گے، اور یہ ثابت کریں گے کہ کائنات میں انسان تنہا نہیں ہے۔ 

ڈیرل انکا پیشے کے اعتبار سے ایک لکھاری ہیں ساتھ ہی وہ روحانیت کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں جو مراقبہ کے ذریعے اس بات کی تہہ تک پہنچے ہیں کہ خلائی مخلوق کا ظہور آئندہ 2 سالوں میں ہوگا۔