لاہور: پسند کی شادی، بھائیوں نے بہن اوربہنوئی کو قتل کردیا

لاہورکے علاقے کاہنہ میں بھائیوں نے بہن اوربہنوئی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق رفعت بی بی نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، بھائی اپنی بہن کی شادی سے خوش نہیں تھے، شواہد اکھٹے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب اقبال ٹاؤن میں اسپتال کی لفٹ گرگئی جس کے نتیجے میں 8 خواتین زخمی ہو گئیں۔

حادثے میں زخمی خواتین کوجناح، میو اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا ہے۔