خیبر پولیس کی کارکردگی، گزشتہ سال منشیات کے خلاف 690 مقدمات درج کرکے 957 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
ضلع خیبر کی پولیس نے گزشتہ سال 2024 کے دوران منشیات کے خلاف 690 مقدمات درج کرکے 957 ملزمان کو گرفتار کرلیا. خیبر پولیس کی جانب سے جاری سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال منشیات کے خلاف 690 مقدمات درج کرکے 957 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ہیروئین 542 کلوگرام، آئس 482 کلوگرام، افیون 366 کلو گرام، چرس 5696 کلو گرام، شراب 425 عدد بوتل، ایکٹریسی گولیاں 30714 عدد، منشیات بنانے کے کیمکل 195 کلوگرام برآمد کرلئے گئے جبکہ 15 سے زائد منشیات بنانے والی فیکٹریوں کو بھی سیل کیا گیا. سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور دیگر کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جس میں 42 عدد کلاکوف، 10ہیڈ گرنیڈ، 120عدد راکٹ لانچرز، 38 عدد ماٹر شل، 35 عدد رائفل، مختلف بور کے 5874 کارتوس، میگزین 235 عدد، ڈیٹنٹر 6 عدد، کلاشنکوف، پستول وغیرہ شامل ہے جبکہ 20 کلوگرام سے زائد بارودی مواد تلف کیا گیا. ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے، عوام سے اپیل ہے اس ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون اسی طرح جاری رکھیں.