نیلم منیر نے دلہے کے ہمراہ شادی کی دلکش تصاویر شیئر کردیں

معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے عروسی لباس میں اپنا فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔

نیلم منیر نے اپنے شوہر محمد راشد کے ہمراہ خوبصورت لال جوڑے میں ملبوس تصویریں شیئر کیں جب کہ دلہا  محمد راشد نے روایتی سفید شیروانی زیب تن کررکھی ہے۔

 جوڑے کی تصاویرسوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب بھارہی ہیں۔

ان تصاویر میں شادی کی تقریبات کے کچھ لمحات ہیں جو نیلم اور ان کے شوہر کے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کی مہندی اور نکاح کی تصاویر کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔

ان تصاویر میں نیلم مینر کو اپنے دلہا کے ساتھ پاکستانی روایتی انداز میں عروسی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اداکارہ کے ہمسفر نے بھی کریم رنگ کی شیروانی زیبِ تن کی ہوئی ہے۔

جوڑے کا فوٹو شوٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے معروف مقام برج خلیفہ پر کیا گیا۔

ایک یوٹیوبر کے مطابق نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، ان کی نیلم سے پسند کی شادی ہے، شادی کی تقریب پچھلے ماہ منعقد ہوئی جس کا شوٹ اب ریلیز کیا گیا ہے۔