زیانڈا کی ہیرے کی انگوٹھی: کیا ٹام کے ساتھ منگنی ہو گئی؟

مارول اسٹوڈیوز کی مشہور فلم سیریز ’’دی اسپائیڈر مین‘‘ کے اداکار ٹام ہالینڈ اور زیانڈا کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

82 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کے دوران زیانڈا کے ہاتھ میں 200 ڈالر مالیت کی ایک بڑی ہیرے کی انگوٹھی نے ان تعلقات کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ اداکارہ نے اس انگوٹھی کو اس انداز سے دکھایا کہ فوٹوگرافرز کی توجہ اس پر مرکوز ہو گئی۔ اس کے بعد مداحوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ شاید یہ انگوٹھی ان کی اور ٹام ہالینڈ کی ممکنہ منگنی کی علامت ہے۔

جب لاس اینجلس ٹائمز کے رپورٹر نے انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا تو زیانڈا نے براہ راست کوئی جواب دینے کے بجائے مسکرا کر اور اپنے کندھے اچکا کر اس پر کوئی خاص تبصرہ نہیں کیا، جس سے مداحوں کے تجسس میں مزید اضافہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ ٹام ہالینڈ اور زیانڈا کے تعلقات پر مسلسل خبریں آ رہی ہیں، لیکن دونوں اداکار اپنی ذاتی زندگی کو عوامی سطح پر لانے سے اجتناب کرتے ہیں۔