62 سالہ بالی وڈ اداکار پونم ڈھلون کے گھر چوری ہوگئی اور چور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے خار میں اداکارہ کے بیٹے کے گھر چوری کی واردات گزشتہ ہفتے ہوئی۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ اداکارہ کے بیٹے کے گھر ایک رنگ ساز نے چوری کی اور ان کے گھر سے ایک لاکھ بھارتی روپے مالیت کا ڈائمنڈ ہار، ہزاروں روپے کیش اور 500 امریکی ڈالر چرائے۔
بیٹے کی دبئی سے واپسی پر سامان چوری کا شک ہوا تو تلاشی پر گھر سے ہار اور پیسے غائب تھے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بیٹے نے چوری کا مقدمہ درج کرایا جس پر پیر 6 جنوری کو رنگ ساز سمیر کو گرفتار کرلیا گیا اور اس نے واردات کا اعتراف بھی کیا۔
دوران تفتیش چور نے اعتراف کیا کہ چوری کے پیسوں سے اس نے اپنے ساتھ رنگ کرنے والے دوستوں کی پارٹی کی۔ پولیس نے ملزم سے کیش اور امریکی ڈالر برآمد کروالیے۔
خیال رہے کہ اداکارہ پونم نے 1980 کی فلم ریڈ روز، درد، رومانس، سوہنی ماہیوال سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔